286

جے یو آئی صد سالہ یوم تاسیس کے اجتماع نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمن قریشی

چترال(نمائندہ ) ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمن قریشی نے کہا ہے کہ جے یو آئی صد سالہ یوم تاسیس کے اجتماع نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ عوام کس جماعت کے منشور سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے جلسہ کے کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور ضلع چترال ،پشاور اور ملک کے دیگر حصوں سے جلسے میں شرکت کرنے پر چترالی باشندوں کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کارکن جمعیت علماء اسلام کا جھنڈا بلند کرنے کے لئے محنت کریں اور آنے والے انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں تاکہ جے یو آئی کی نامزد امیدوار کامیاب ہوکرعوام خدمت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں