194

چین کےساتھ توانائی کے گیارہ منصوبوں سمیت 24 ارب ڈالرز کےمنصوبوں پر دستخط

وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بیجنگ روڈ شو میں اعلی تعلیم کے انیس اور توانائی کے گیارہ منصوبوں سمیت 24 ارب ڈالرز کےمنصوبوں پر دستخط ہوئےکیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چین میں کامیاب روڈ شو کا انعقاد کرتے ہوئے سی پیک کے تحت چائنیز کمپنیوں کے ساتھ اسی منصوبوں کے ایم او ایوز پر دستخط کیے جن کی مالیت 24 ارب ڈالرز ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ شو کےلئے صوبے کے 86 منصوبے تیار کئے گئے تهے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں سب سے زیادہ اعلی تعلیم کے انیس جبکہ توانائی کے گیارہ منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں میں ایساایک بھی پراجیکٹ نہیں جس کے لیے صوبے کو قرضہ لینا پڑے اورجو قرضوں والے پراجیکٹس ہیں انکو وفاق کے حوالے کیا جائیگاجس کے لیے وفاق سے بات چیت ہورہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو پشاور بلائیں گئے سیکیورٹی کے حوالے سے جن کے تمام تحفظات دور کردیئے گئےہیں۔وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے نو منتخب صوبائی صدرامیر مقام کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ چوبیس ارب ڈالرکے معاہدے ہوئے تاہم میڈیا پر صرف گدهوں کو اچهالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں