تازہ ترین

جماعت اسلامی اورجمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام چترال میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) نماز جمعہ کے بعد چترال شہر کے اتالیق پل میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کا اہتمام جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی وجیہہ الدین، امیر جمعیت علمائے اسلام مولاناعبدالشکور کے علاوہ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا محمد الیاس، مولانا جمشید احمد، فضل ربی جان اور شجاع الحق بیگ نے کہاکہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے امریکہ کے نام نہاد ٹرمپ امن معاہدے کو بھی مسترد کیا گیا جو دراصل فلسطینی زمینوں کے قبضے اور بیت المقدس کو یہودی دارالحکومت بنانے کی سازش ہے۔قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے، او آئی سی کو فعال بنائے اور فلسطینی عوام کی عملی مدد کی جائے اور مشتاق احمد خان اور دوسرے ارکان کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button