تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن کااجلاس

چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن کا اجلاس ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران , محکمہ تعلیم کے افسران اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ کے مطابق محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تعلیمی اداروں کے اندر مختلف ترقیاتی سکیموں اور درپیش مسائل کے حوالے سے شرکا اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور اہم مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئں
۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے اپنی کار کردگی و سروس ڈیلیوری کو موثر کرنے کی ہدایات کیں۔