253

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کا چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ ، گرانفروشی، کم وزن اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

چترال (نمائندہ ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے بدھ کے روز چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔جہاں ناقص صفائی ، کم وزن اور گران فروشی پر 17دکانداروں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ جبکہ درجن سے زیادہ دکانداروں کو وارننگ دیا گیا اور ساتھ غیر قانونی انکروچمنٹ کو بھی ہٹاتے ہوئے دکانداروں کوبھی تنبیہ کی گئی کہ آئندہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پی آئی اے چوک، نیو بازار ، بائی پاس روڈ، گولدور بازار وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ Image may contain: 4 people, people standing and beardموقع پر ناقص صفائی،گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروش نان بائی ،ہوٹل مالکان، سبزی اور مرغی فروش کو جرمانہ کیا گیا۔ بازار معائنہ کے موقع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چترال ناصر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں