184

چترال کی تعمیر و ترقی میر ی اولین ترجیح ہے۔ایم پی اے سلیم خان

ترال(بشیر حسین آزاد)ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہا ہے کہ چترال کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔یہ بات اْنہوں نے چترال کے اندرونی سڑکوں کی بہتری کیلئے مختص 2کروڑ75لاکھ روپے کے اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اْنہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں کے اندر چترال کا رابطہ CPECکے ذریعے چائینہ تک ہورہا ہے اور چترال کے اندر 1200میگاواٹ کے7نئے بجلی گھر سی پیک منصوبوں کے تحت بن رہے ہیں جبکہ اس سال جولائی تک لواری ٹنل منصوبہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں منظورشدہ گولین گول پاؤرپراجیکٹ بھی اس سال اپنے تکمیل کو پہنچ رہا ہے جس سے 30میگاواٹ بجلی سب سے پہلے چترال ضلع کو ملے گا اور باقی بجلی نیشنل گرڈ کو جائیگا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں