227

اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ کا بونی بازار کا معائینہ متعدد دوکانداروں کے خلاف کاروائی

بونی ( جمشید احمد ) پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے بونی بازار کا آچانک تفصیلی معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بونی بھی موجود تھے مختلف دوکانوں ہوٹلوں اور بیکری کے دوکانوں ،سبزی فروشوں، مر غی کے دوکانوں اوراشیاء خوردنوش کے دوکانوں کے نرخ نامے اور کھاتہ رجسٹر چیک کیے موقع پرپندرہ سے زائد گران فروشی میں مرتکب دوکانداروں کے خلاف کاروائی کر کے ایف ائی آر درج کر وایا اور صفائی کی ناقص انتظام پر ہوٹل مالکاں اور بیکری والوں کو بھاری جرمانہ اور چالان کر دیااور بعض جگہوں میں تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیااور دوکانداروں کو سخت ہدایت کی کہ بازار کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کوڑہ کر کٹ اورگندگی بازار کے نالوں میں نہ دالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں