257

چترال ٹاون،سپر مارکیٹ میں ایک اوریوٹلیٹی سٹور کا افتتاح

چترال(نمائندہ ) چترال میں نئے پشاور اڈہ کے بالمقابل سپر مارکیٹ میں ایک اور یوٹلیٹی سٹور کا افتتاح ہوا۔ ا س موقع پر رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین مہمان حصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر نئے سپر مارکیٹ یوٹلیٹی سٹور کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایک سادہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چترال نے عوام کو مبارک دی کہ نیا سپر مارکیٹ یوٹلیٹی سٹور ایک ایسے جگہ پر کھول دیا گیا جہاں ضلع بھر کے لوگ اس سے استعفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مشکور ہیں کہ وہ چترال کی تعمیر و ترقی میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ونگ کمانڈر ریٹائرڈ فرداد علی شاہ جو پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رکن بھی ہے کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہایت مناسب کرایہ پر یہ سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور ادارے کو کرائے پر دیا حالانکہ ان کے مقابلے میں دیگر پارٹی اس سے زیادہ کرایہ دینے پر تیار تھے۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو بھی حراج تحسین پیش کیا جو ملک کی نظام کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے۔افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے عمایدین بھی موجود تھے جنہوں نے اس سپر مارکیٹ یوٹلیٹی سٹور کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں