سسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اچانک چترال بازارمیں چھاپہ مارکرغیرمعیاری آئس کریم کے کارخانے اورزائدالمیعاد کولڈڈرنک رکھنے والے جنرل سٹورکوسیل کردیا

چترال ( ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اچانک چترال بازارمیں چھاپہ مارکرغیرمعیاری آئس کریم کے کارخانے اورزائدالمیعاد کولڈڈرنک رکھنے والے جنرل سٹورکوسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے چترال چھاونی روڈمیں آئس کے کارخانے اورایک جنرل اسٹورمیں چیکنگ کے دوران کثیرتعدادمیں غیرمعیاری اورزائدالمیعاد اشیاء اپنے قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرکے دوکانوں کوسیل کردیااوردوکانداروں کوجیل بھیج دیاگیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیرمعیاری اورزائدالمیعاداشیاء رکھنے والوں کے خلاف اقدامات اُٹھانے میں ضلعی انتظامیہ کی مددکریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ۔ کہ عوام کو غیر معیاری خوراک و مشروبات فراہم کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رو رعایت نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے باسی سبزیات اور پھل فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں اور کم وزن کے ساتھ روٹی فروخت کرنے والوں کو خبردار کیا ۔ کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ۔ ورنہ اُن کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔