223

خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے 30ہزار نئی آسامیاں

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تیس ہزار سے زائد نئی آسامیاں تخلیق کرنے پر غور شروع کردیاہے

محکمہ صحت ، پولیس ، ایجو کیشن سمیت مختلف صوبائی محکموں میں تیس ہزار سے زائد نئی آسامیاں تخلیق کریگی گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک ان آسامیوں پر بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیگی ۔آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم ، صحت ، میں سب سے زیادہ آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت اور تعلیم کو سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ۔ صوبائی محکموں کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے تجاویز محکمہ خزانہ کو ارسال کر رہی ہے ۔ جس میں نئی آسامیاں پیدا کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں