تازہ ترین

ورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام منعقدہ امتحانات میں ڈیوٹی انجام د ینے والے اساتذہ کوواجبات تاحال ادانہیں‌کئے گئے ہیں،عبدالعزیز خان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)عبدالعزیز خان نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئرنےایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام منعقدہ امتحانات میں مارچ کے مہینے کے دوران اساتذہ کرام نے بحیثیت نگران اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں۔ تاہم، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ان محنتی اور فرض شناس اساتذہ کو ان کے واجبات/معاوضے تاحال ادا نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اور جدید دور میں، جب کہ شفافیت اور تیز رفتار نظام وقت کی ضرورت ہے، واجبات کی مسلسل تاخیر اساتذہ کرام کے لیے نہایت مایوس کن ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف اساتذہ کے مالی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ شکنی کا باعث بھی بن رہی ہے۔
انہوں نےچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے اور نگران اساتذہ کو ان کی ڈیوٹی کے واجبات بلا تاخیر ادا کیے جائیں تاکہ ان کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور آئندہ امتحانات میں وہ مزید لگن اور اطمینان کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button