217

حافظ اسداللہ حیدر چترالی ایڈووکیٹ، لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری مقرر

لاہور (نامہ نگار)حافظ اسداللہ حیدر چترالی لاہور لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کے ایڈیشنل سیکرٹری مقررکئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ اسداللہ حیدر چترالی کو لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے ۔ حافظ اسداللہ حیدر کا تعلق چترال کے مردم خیز وادی تریچ کے ایک علمی گھرانے سے ہے ۔ موصوف نے پرائمری تعلیم اپنے آبائی علاقے تریچ ،شاہی مسجد چترال سے حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد اپنے چچا مولانا قاضی محمد انس رحمۃ اللہ علیہ کے زیر سرپرستی جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک لاہور سے درس نظامی ،قراء ت سعبہ وثلاثہ کی تکمیل کی۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ لاہور بورڈ سے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا۔ بعدازاں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خیل الرحمن کے زیر سایہ ایل ایل بی اورایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ موصوف صحافت سے بھی وابستہ رہے ۔معروف صحافی حافظ نصیر اللہ منصور کے ساتھ نوائے چترال کے ایڈیٹر ،روز نیوزاورعلم ٹی وی کے بیوروچیف کے عہدے پر فائز رہے ۔ اورآجکل لاہور میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔یاد رہے موصوف سابق وزیر تعلیم ریاست چترال جناب شاہ کے خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔معروف سماجی کارکن حاجی حیدر ولی شاہ کے فرزنداورراہنما پاکستان پیپلز پارٹی نظار ولی شاہ کے بھتیجے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں