283

لاوی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی دوسری مرتبہ افتتاح کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے/خدیجہ سردار

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے دروش کے قریب لاوی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی دوسری مرتبہ افتتاح کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح اے این پی کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کیا تھا۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں اے این پی کے رہنما خدیجہ سردار نے کہا ہے کہ 69میگاواٹ پیدواری صلاحیت کی لاوی ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی منظوری اے این پی کی سابق دور حکومت میں ہوئی تھی لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اسے دوسری مرتبہ افتتاح کرنے اور سیاسی اسکورنگ کے لئے چترال آنے والے ہیں جوکہ کسی بھی طور مناسب نہیں ہے اور نہ اے این پی کے کارکن اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بارے میں عدالتی چارہ جوئی کرتے ہوئے اس دونمبری افتتاح کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرکے اس تقریب کو رکوانے کا ٖفیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں