184

ANPنے سابق وزیر اعلیٰ کے افتتاح کردہ 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو پھر سے افتتاح کرنے کی پی ٹی آئی حکومت کی کوشش کو مسترد

چترال ( محکم الدین ) عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے افتتاح کردہ 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو پھر سے افتتاح کرنے کی پی ٹی آئی حکومت کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ ایسا کرنے کی صورت میں کارکنان سنگین اقدام اُٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ بدھ کے روز پارٹی کے ضلعی صدر عید الحسین کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ کہ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو محسن چترال سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے افتتاح کیا تھا ۔ اور اسکی تعمیر کیلئے 18ارب روپے فنڈ مختص کئے تھے۔ جبکہ پاور پراجیکٹ میں زیر استعمال زمین کے مالکان کو بھی زمینات کے معاوضے ادا کر دیے گئے تھے ۔ اب معلوم ہو رہا ہے ۔ کہ موجودہ وزیر اعلی پر ویز خٹک اس پراجیکٹ کا دوبارہ افتتاح کر رہے ہیں ۔ جو کہ چترال کے لوگوں کے ساتھ مذاق کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کو چاہیے کہ کسی اور میگا پراجیکٹ کو فنڈ دے کر اُس کا افتتاح کرے ۔ جو کہ اچھی لگے گی ۔ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختی لگا نا نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ۔ بلکہ انتہائی طور پر قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں سینکڑوں منصوبے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے وزیر اعلی کسی اور منصوبے کا افتتاح کرکے اپنا شوق پورا کریں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے عوام کو بخوبی معلوم ہے ۔ کہ امیر حیدر ہوتی نے اپنے دور میں کن کن منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ جن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔ اس لئے اس منصوبے کے دوبارہ افتتاح سے اجتناب کیا جائے ، بصورت دیگر اے این پی کے کارکناں اس کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں