171

یارخون کے 120گھروں پر مشتمل وسوم پائین اور دونیچ کا پُل بہہ جانے سے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے

چترال(نمائندہ )یارخون کے 120گھروں پر مشتمل وسوم پائین اور دونیچ کا پُل بہہ جانے سے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جب کہ دنوں طرف سے دارکین دریا کی نظر ہوگئی ہے۔علاقے کے لوگ انتہائی مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہیں۔بجلی کی تاروں سے جھولہ پُل بنانے کی کوشش کررہے ہیںجس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ اسی جگہ پر ایم پی اے سردار حسین کی طرف سے فنڈنگ کردہ پُل ایک سال سے تعطل کا شکار ہے۔علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی سے مطالبہ کرتے ہوئے اس مسئلے پرفوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں