تازہ ترین

موڑکہوڈویلپمنٹ مومنٹ(ایم ڈی ایم) کی ایک سال مکمل ہونے اور نئے کابینہ کی حلف برداری کی تقریب۔

اپرچترال (جمشیداحمد)موڑکہوڈویلپمنٹ مومنٹ(ایم ڈی ایم) کی ایک سال مکمل ہونے نئے کابینہ کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب زیلی وریجون موڑکہومیں منعقد ہوئیجس میں ایم ڈی ایم کابینہ کے اراکین معتبرات علاقہ موردیرسے کشم تک کثیرتعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ اغاز مولاناکرم الہی کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعدابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ایم ڈی ایم کے صدر احسان علی شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ایم ڈی ایم کی ایک سال مکمل ہونے کی مبارک بادی پیش کی

انہوں اپنے خطاب میں موڑکہو ڈویلمنٹ کی سالانہ کارکردگی علاقے کی ترقی اورڈویلمنٹ کے حوالے ایم ڈی ایم کی کوششوں کا ذکرکی اور ایم ڈی ایم کی خدمات عوام کو پیش کی ۔

صدر محفل سابق تحصیل ناظم میزہ عالم نے خطاب میں ایم ڈی ایم کی ایک سالانہ کارکردگی پراطمیمان کا اظہار کیا اورعلاقہ موڑکہو کے لیے ایم ڈی ایم کے خدمات کوخراج تحسین کی اور سابقہ کابینہ پراعتماد کا اظہار کیا۔

مقررین باری باری اپنے خطاب میں علاقے کی مسائل کرنے اور ایم ڈی ایم کی ضرورت اور اتحاد واتفاق پر زور دیا اور ملکر علاقے کی خدمت کرنے کا غزم کا اظہار کیا
مقررین میں حاجی عبدالکبیرسابق ہیڈماسٹر محمد حبیب مولانا جاوید حسین پرنس سلطان الملک انسپکٹر محمد سلام معروف سماجی شخصیت محمد علی شاہ سابق چیرمین حاجی حسیں شاہ مولانا قادرازاد سجاد احمد پرنسپل محمد عزیز موسی حسیں مولانا جعفر سیف اللہ مہترسرورالدیں امین اللہ امین الرحمن
مہمان خصوصی سا بق ار پی ایم مغراج خان نے اپنے خطاب میں علاقے کی بے ابی اور موسیمی تبدیلی کے حوالے رونما ہونے والے مسائل اور سڑکوں کی بہتر تعمیر اور بے ابی کا مسلہ حل کرنے کے حوالے بات کرتے ہوئے علاقہ موڑکہو کے لیے حکومتی فنڈسے سولرائزیشن نظام کے تحت پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اخر میں ایم ڈی ایم کابینہ کی تشکیل نو پر مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر موجودہ کابینہ کو بحال رکھنے اور صرف جنرل سکرٹری جوکہ اپنے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کابینہ سے علحیدہ گی اختیار کرنے پراس کے جگہ نیا جنرل سکرٹری وسیم ظفر کو منتخب کیا گیا۔

اخر میں نومنتخب کابینہ سے حلف لی گئی حاجی عبدالکبیر نے نومنتخب کا بینہ سے باقاعدہ حلف لیا
اسطرح یہ تقریب مولانا جعفر کی دعائیہ کلمات سے اختتام پزیر ہوئی ۔
نظامت کی فرائیض ضیا الدین اور سلطان حسین شاہ نے انجام دین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button