تازہ ترین

قاقلشٹ میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں  اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال سلطان نور الدین احمر نے تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین، مقامی پولیس اور چترال لیویز کے ہمراہ قاقلشٹ میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال  ارشد خان بھی موجود تھے۔
دورانِ آپریشن مختلف مقامات پر تعمیر کیے گئے متعدد غیر قانونی اسٹرکچرز مسمار کر دیے گئے، جبکہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button