192

گورنمنٹ ہائی سکول ریشن میں ایک پروقارتقریب ، لیڈی کونسلرگل وقت بیگم مہمان خصوصی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گورنمنٹ ہائی سکول ریشن میں ایک پروقارتقریب منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی لیڈی کونسلرگل وقت بیگم جبکہ صدرمحفل استاد اکبرحسین تھے پروگرام میں سماجی کارکن ونائب صدرانجمن ترقی کہوارمحمداسلم شیروانی،جنرل کونسلرمحمداقبال،انقلابی شاعرشہزاداحمدشہزاد،عجازحقانی،سید حسین شاہ دیگرعمائدین اورخواتین کثیرتعداد میں شرکت کی ،پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاسکول ہذاکے طالبات نے حمدباری تعالیٰ،نعت مقبول ،ملی نغمے ،تقریراورخاکے پیش کئے گورنمنٹ ہائی گرلزہائی سکول ریشن کے پرنسپل نورشاربہ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ تین سالوں سے گو رنمنٹ ہائی گرلزہائی سکول ریشن ضلع میں اچھے رزلت دے رہے ہیں یہاں کے اساتذہ انتہائی ایمانداری اورلگن کے ساتھ بچیوں کوپڑھارہی ہے ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کچھ کوتاہی ہورہی ہے والدین کے تعاون رہے تواس سال بھی گورنمنٹ ہائی گرلزہائی سکول ریشن کے طالبات چترال میں نمایان پوزیشن حاصل کرے گی۔مہمان خصوصی اورصدرمحفل بھی سکول ہذاکے تمام اسٹاف کوخراج تحسین پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں