452

میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ہے ،کسی دوسرے پارٹی میں شمولت کی موبائل پیغام منگھڑت اور جھوٹی ہے۔ایم پی اے سردار حسین

چترال(نمائندہ )ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے موبائل کے ذریعے زیر گردش پیغام جس میں کہا گیا کہ ہے’’ کہ ایم پی اے سردار حسین پی ٹی آئی میں شمولت اختتار کرینگے‘‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کھبی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان نہ کیا ہے نہ کرونگا۔اُنہوں نے کہا کہ چند لوگ سستی شہرت حاصل کرنے اور بوکلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں۔ اور میرے سیاسی کیریر کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مبتلا ہے۔میں نے 11مرتبہ پارٹی کے لئے جیل کھاٹی ہے اور میرا مرنا اور جینا صرف اور صرف پیپلز پارٹی کیلئے ہی رہے گا۔اُنہوں نے کہا کہ موبائل کے ذریعے پیغام جھوٹی اور منگھڑت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں