231

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے اور تعلیم و صحت کیلئے اضافی فندز مختص کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافے اور تعلیم و صحت کے لئے اضافی فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی ہے ‘ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز سی ایم ہاؤس پشاور میں رواں سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی‘ جس میں چیف سیکرٹری عابد سعید ‘ متعلقہ محکموں کے وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تعلیمی بجٹ میں تیس اور شعبہ صحت کیلئے بارہ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ یہ دونوں شعبے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں