90

اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کو بجٹ میں شامل کر نے پر ایم این اے اور وزیراعظم کا شکریہ ۔ عوام موڑکھو

موڑکھو( جمشید احمد)اوویر تا شاگروم تریچ روڈ کو اس سال کی بجٹ میں شامل کر نے پرموڑکھو کے عوام اور معتبرات مبارک حسیں، غزیزالملک، سابق چیرمین حاجی حسین شاہ، ریٹائرڈ انسپکٹر محمد سلام، منیجر ظہیرالدیں نے ایک اخباری بیان میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور حکمرانوں نے اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کر تے ہوئے آئے بلکہ ہر ایکشن کے موقع پر مختلف پارٹیوں کے نامزد امیدوار مختلف حربہ استعمال کر کے اس علاقے کی عوام سے بھاری اکثریت میں ووٹ لیتے رہے اور اقتدار میں آنے کے یہاں کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا عوام اپنے مسائل ہر ایک حسب اقتدار کو پیش کر تے رہے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا گذشتہ دن ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کو اس سال 2017- 2018 کی بجٹ میں شامل کر کے یہاں کے عوام کا دل جیت لیا ہے اس علاقے کی عوام ان کی احسان کو کھبی فراموش نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں