89

ضلعی تنظیم سازی عید کے بعد ہونگے ۔سب ڈویژن مستوج میں تنظیم سازی کے بارے میں خبرمیں کوئی حقیقت نہیں ہے۔قاضی فیصل

چترال(نمائندہ )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ان دنوں سوشل میڈیا اور موبائل مسیچ کے ذریعے پارٹی رہنماؤں اور تنظیم سازی کے بارے جھوٹی افواہیں پھلای جارہی ہے جس سے پارٹی ورکروں میں اشتعال پھلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس لئے پارٹی ورکر اس طرح کے پیغامات کو اہمیت نہ دیں۔اُنہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کی ضلعی تنظیم سازی عید کے بعد ہونگے اور ابھی تک کوئی تنظیم سازی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اورسب ڈویژن مستوج میں تنظیم سازی کے بارے میں خبر بھی من گھڑت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام تنظیمی امور پارٹی کارکنوں کے مشاورت سے ہونگے ۔قاضی فیصل نے کہا کہ ایم پی اے سردار حسین پارٹی چھوڑ کر کئی نہیں جارہے۔پارٹی ورکر اس طر ح کے من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں