181

ہنزہ کے عوام کیساتھ ظلم ہو رہا ہے حکمران خاندان نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے شاید تخت پر بٹھانے کا صلہ دے رہے ہیں

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) ہنزہ کے عوام کیساتھ ظلم ہو رہا ہے حکمران خاندان نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے شاید تخت پر بٹھانے کا صلہ دے رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ اپنے خاندان اور گورنر اپنے خاندان کو مستفید کرانے میں مصروف ہیں ۔ عوام کا خدا حافظ ہے ۔ ان خیالات کا اظۃار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام نے ایک ہی خاندان کو ااقتدار دلایا آج وہی خاندان ہنزہ کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے ہنزہ کی معیشت پر بڑے اثرات مرتب کئے ہیں ۔
پیپرا رولز کو پس پشت ڈال وسائل کی بندر بانٹ ہو رہی ہے جی بی میں قان۲ون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام نے تاریخی ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کرکے حکومت اور حکمران خاندان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں