189

جنرل راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے کیوں مستعفی ہو نا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کوسعودی قیادت سے شدیدتحفظات ہیں ۔جنرل راحیل شریف تمام اسلامی ممالک کااتحادچاہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ جنرل راحیل شریف کاموقف ہے کہ اسلامی اتحادصرف دہشتگردی کے خلاف استعمال ہونہ کہ کسی اسلامی ملک کے خلاف۔راحیل شریف سعودی عرب پربے جاامریکی اثرورسوخ پربھی اختلاف رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اسلامک عرب ،امریکہ سربراہ اجلاس میں بھی مخصوص ممالک کی مخالفت پربھی ان کوتحفظات ہیں۔جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی اتحادکی سربراہی مشروط طورپرقبول کی تھی۔ماہرین کے مطابق اسلامی اتحادکا ضابطہ کارجاری ہونے پرہی صورتحال واضح ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں