350

کیلاش قبیلے کی قدیم روایت ‘سوری جاجیک’ کوعالمی ورثے میں شامل کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے چترال کے کیلاش قبیلے کی معدومیت کے خطرے سے دوچار قدیم روایت ‘سوری جاجیک’ کویونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے سے متعلق پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔سوری جاجیک ستاروں، چاند اور سورج کی چال معلوم کرنے کے علاوہ موسمی تغیرات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک قدیم کیلاش روایت ہے جو اب تیزی سے معدومیت کے خطرے سے دو چار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے این ایچ و ایل ایچ کے جوائنٹ سیکرٹری نظیر احمد نے کہا کہ اس قدیم کیلاش روایت کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے کیلئے پاکستان نے رواں سال 29مارچ کو درخواست دی تھی جو اس نے منظور کر لی۔انہوں نے کہا کہ اس نامزدگی کی منظوری کے بعد اب یونیسکوتمام مطلوبہ ضروریات پورا کریں گی اور پھر اس قدیم کیلاش روایت کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائیگا۔نظیر احمد نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار عالمی ورثے میں شمولیت کی درخواست کی تھی جس میں کامیابی ملی ہے۔اس اقدام سے نہ صرف قدیم کیلاش روایت کو تحفظ ملے گا بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی اجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کے ثقافتی ورثے کو متعدد خطرات کا سامنا ہے اور چترال ضلع کے اس منفرد روایت کو تحفظ دینے کی اشد ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں