Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کہنے کویہ پُل اجنو کے ساتھ منسلک ہے لیکن اگر یہ ہی پُل نہ ہو تو ریچ کا واسیع علاقی پورے علاقے سے منقطع

بونی (ذاکرزخمیؔ )کہنے کویہ پُل اجنو کے ساتھ منسلک ہے لیکن اگر یہ ہی پُل نہ ہو تو ریچ کا واسیع علاقی پورے علاقے سے منقطع رہتا ہے ۲۰۱۵ ؁ء کے سیلاب میں یہ ہی پُل بُری طرح متاثر ہوئی تھی لیکن عوام کے خیر خواہی کے دعویدار حکومت، ممبران اور لوکل ممبران اس پُل کو ا س طرح نظر انداز کر دیا کہ گویا اس پُل کی کوئی افادیت ہی نہیں۔ حالانکہ اجنوگاوں کا جملہ دارومداراسی پُل پر ہے ساتھ گوارنمنٹ ہائی سکول اس پُل کے پار ہے جہاں سے گزر کر روزانہ سینکڑوں بچے ،بچیاں سکول پہنچ جاتے ہیں اور اپس گھر پہنچ جاتے ہیں اور علاقہ ریچ ایک واسیع علاقہ ہے انہیں ریچ سے دوسروے علاقوں تک پہنچنے کا یہ ہی واحد زمینی راستہ ہے ۔ ابھی یہ ہی پُل ایک دو دن کی مہمان بن کے کھڑی ہے ۔اور کسی بھی وقت دریا کے تند و تیزلہروں کی نذر ہو سکتی ہے ۔ اللہ نہ کرے کہ اس پُل پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ ائیے۔ یہ لاوارث پُل کسی مسیحا کی منتظر ہے کہ کوئی ائیے اللہ کے نام چند روپے اس پر خرچ کرکے علاقے کو بڑی مشکلات سے بچائیے۔

Related Articles

Back to top button