تازہ ترین

کلثوم نواز کی معذرت‘ وزیراعظم کےلئے3 نئے اُمیدواروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے وزیر اعظم بننے سے معذرت کر لی۔ کیونکہ ان کو گھٹنوں اور ٹانگوں کے مسائل ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے لیے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور سپریم کورٹ کو غلط کہیں گے، جے آئی ٹی کو تو وہ پہلے ہی غلط کہہ چکے ہیں۔ان کا فیصلہ ہے کہ ہم اداروں کو پامال کریں گے لیکن اگر اسی اثنا میں سپریم کورٹ نے انہیں نا اہل قرار دے دیا تو وزارت عظمیٰ کے لیے جو تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ان میں سب سے پہلے خواجہ آصف کا نام ہے۔خواجہ آصف وزیر اعظم کے دست راست ہیں اور وزیر اعظم ان سے بے حد خوش ہیں، ان کا ماننا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی عدم موجود میں وزارت عظمیٰ کے امور صحیح طور پر سرانجام دے سکیں گے ۔ دوسرا نام احسن اقبال کا ہے لیکن ان کو یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ اس جارحانہ انداز میں وزیر اعظم کا دفاع نہیں کر رہے جیسے باقی لوگ کر رہے ہیں۔اگر ان دونوں میں سے کسی کی بھی کلئیرنس نہ ہوئی تو پھر شاہد خاقان عباسی کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ ان تین ناموں کے بعد یہ بات تو صاف واضح ہو گئی ہے کہ وزارت عظمیٰ کے اُمیدواروں کی فہرست میں سے حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کے نام نکل گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button