تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اوراُن سے بھرپورہمدردی کااظہار

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پیرکے روزارکاری سے چترال آنے والے گاڑی حادثے کے موقعے کادورہ کیااورامدادی کارروائیوں میں شریک رہے انہوں نے چترال سکاؤٹس کے جوانوں کوہدایت کی کہ جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش میں کوکسرنہ اُٹھارکھی جائے انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں اوراُن کے غم میں برابرکے شریک ہیں بعدآزاں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اوراُن سے بھرپورہمدردی کااظہارکیا۔

Related Articles

Back to top button