موڑکہوسے چترال آتے وقت سوزوکی جیپ پرئیت کے قریب حادثے کاشکاردوافرادجان بحق

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)موڑکہوسے چترال شہرآتے ہوئے سوزوکی جیپ برنس کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے پرئیت کے سامنے سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال میں جاگری ۔تفصیلات کے مطابق موڑکھو سے چترال آنے والی چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے والامعروف بزنس مین عبدالرزاق کی سوزوکی گاڑی مروئے سے تقریبا’’2 کلومیٹر دور داڑوم گول کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سینکڑوں فٹ نیچے جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد غلام ربانی کلرک محکمہ تعلیم،اور خودعبدالرزاق تریچ موقع پر ہی جان بحق ہوگے. اطلاع ملتے ہی گاوں مروئے کے رضاء کاروں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو نکال کر پولیس چوکی مروئے منتقل کر دئے.جہان سے لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال کوغذی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو ان کے آبائی گاوں تریچ روانہ کردیاگیا۔ جان بحق ہونے والا غلام ربانی کا تعلق تریچ ذوندرانگرام سے تھا اور گورنمنٹ ہائی سکول پریت میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ چترال کے معروف بزنس مین عبدالرزاق کا تعلق تریچ شاگروم سے تھا چترال میں تریچمیر ٹریڈنگ کارپوریشن کے مالک تھے



