الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاناما کا ہنگامہ، کئی ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا پاناما کیس بالآخر پھٹ پڑا۔ تیسری بار پاکستان کے منتخب کردہ وزیراعظم نواز شریف کو بالآخر کئی سماعتوں اور جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ نے صادق اور امین نہ رہنے پر تاحیات نا اہل قرار دیدیا تھا۔تاہم اب انہیں الیکشن کمیشن نے بھی نا اہل قرار دیدیا ہے۔………………………….. سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ۔جے آئی ٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کرپشن ،منی ٹریل اور غیر قانونی طور پر پاکستانی پیشہ بیرون ممالک منتقل کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔اس اعلان کےساتھ ہی اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان تشکیل دے کر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کردی ، ذرائع کے مطابق پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے دستے الرٹ کھڑے ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے پاک فوج کا ٹریپل ون بریگیڈ بھی الرٹ کردیا گیا ہے ۔پانامہ کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کے باعث لیگی حلقوں کی جانب سے قومی املاک کو نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سُنانا شروع کر دیا۔ فیصلے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا۔بنچ کے پانچوں ججز نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا متفقہ فیصلہ دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔



