Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کیمپ آفس چترال

چترال(پریس ریلیز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور بذریعہ کیمپ آفس چترال کی طرف سے تمام چترالی عوام کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ BISEPکیمپ آفس چترال کو براہ راست بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے مین سرور(Main Server)تک رسائی دے دی گئی ہے جس کی بدولت اب BISEPکیمپ آفس چترال سے ڈوپلیکیٹ ڈی۔ایم۔سی(میٹرک، انٹرمیڈیٹ)، مائیگریشن سرٹیفیکیٹ (بورڈ ٹو بورڈ، بورڈ ٹویونیورسٹی)،ڈی۔ایم۔سی ویریفیکیشن (میٹرک، انٹرمیڈیٹ)وغیرہ ایک ہی دن میں چترالی طلباء و طالبات کو مہیا کی جائیں گی۔ جب کہ ماضی میں مین سرور تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہی چیزیں ایک ہفتے سے ایک مہینے تک لیتی تھی۔

Related Articles

Back to top button