ائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں میں بغیر ثبوت کے کوئی بھیبات نہیں کرتی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں مگر میں نے صرف پاکستانی خواتین کو الرٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزایب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں میں بغیر ثبوت کے کوئی بھیبات نہیں کرتی، انہوں نے مجھ پر گورنر سے ملنے اور پیسے لینے کے الزامات لگائے مجھے اپنی عزت سے بڑھ کر کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے۔ عمران خان آج معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ میرے پاس ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں، میں عدالت میں ان کے خلاف کیس لے کر جاؤں گی ۔ پریس کانفرنس کرکے میں کسی کی کردار کشی نہیں کرنا چاہتی تھی میں نے ان کی ماؤں بہنوں پر کوئی بات نہیں کی لیکن انہوں نے میری بہن کی کردار کشی کی مہم شروع کردی میں پاکستانی خواتین کومشور ہ دیتی ہوں کہ تحریک انصاف کا کلچر محفوظ نہیں ہے یہاں اپنی بیٹیوں کو بھیجتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں اور خواتین بھی اس پارٹی کے غیر محفوظ کلچر سے بچ کر رہیں۔ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں مگر میں نے صرف پاکستانی خواتین کو الرٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزایب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں میں بغیر ثبوت کے کوئی بھی بات نہیں کرتی، انہوں نے مجھ پر گورنر سے ملنے اور پیسے لینے کے الزامات لگائے مجھے اپنی عزت سے بڑھ کر کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے۔