279

بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ناظم عبد المجید قریشی پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہ کر جماعت اسلامی میں شامل

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ، بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ناظم عبد المجید قریشی پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہ کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے ۔ اس سلسلے میں بمبوریت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی ضلعی و مقامی قائدین اخونزادہ رحمت اللہ ، چیرمین ضلعی زکواۃ مولانا رحمت نعیم شاہ ، ممبران ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی ، عماد الحق ، حاجی سید احمد لال ، ، کونسلر قاری خلیل اللہ ، موسیٰ خان ، مولانا نصیر اور بن یامین موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد المجید نے کہا ۔ کہ اُنہوں نے اپنی سیاسی زندگی اور نمایندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا تھا ۔ لیکن بعد آزان عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف پارٹیوں کی حمایت کی ۔ تاہم وہ ذہنی طور پر کبھی بھی جماعت اسلامی سے دور نہیں رہے ۔ وہ ایک نظریاتی سیاسی ورکر ہیں ۔ اور نظریہ اسلام کافروغ اور اسلامی نظام کا نفاذ ہمیشہ سے آن کا مطمع نظر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انہوں نے مختلف پارٹیوں کو آزمایا ۔ تاہم سب کھوکھلے ثابت ہوئے ۔ خصوصا تحریک انصاف نے اُنہیں بُری طرح مایوس کردیا ۔اسلام کی سربلندی اور عوام کے مسائل حل کرنے کا جذبہ سوائے جماعت اسلامی کے کہیں بھی موجود نہیں ہے ۔ اس لئے میں نے دوبارہ اپنی ابتدائی جماعت میں آنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اور اس موقع پر موجود وفد بھی میرے لئے انتہائی قابل احترام ہے ۔ اخونزادہ رحمت اللہ نائب امیر اور مولانا رحمت نعیم شاہ المعروف مولائی روم نے عبدالمجید قریشی کی سیاسی خدمات اور اُس کی شخصیت پر روشنی ڈالی ۔ اور دوبارہ اپنی اصل پارٹی میں آمد پر خو ش آمدید کہا ۔ شیخاندہ کے نوجوان مولانا نصیر احمد نے عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ عبدالمجید غیر معمولی صلاحیت کے حامل سیاسی شخصیت اور شیخ برادری سمیت علاقے کے بزرگ سیاستدان اور بڑے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ عہدہ اور بغیر عہدہ کے علاقے کی نمایندگی کی ۔ جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے وفد کی درخواست قبول کرکے جماعت اسلامی میں دوبارہ شامل ہونے پر اُن کا شکریہ دا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں