نہرآتھک کے منتقلی کی باتین صرف افواہ ہیں جس پرکان نہ دھراجائے/ایم این اے شہزادہ افتخارالدین
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال سے ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے کہاہے کہ آتھک پراجیکٹ نہ کہیں منتقل ہواہے اورنہ ہوگا۔موڑکہوکے عوام کوپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ آتھک پراجیکٹ کے سلسلے میں صوبائی گورنمنٹ اورایف ڈبلیواوکے مابین 2015میں ایم اویوپردستخط ہوچکے ہیں ایم اویوکے مطابق آتھک 200میگاواٹ ہائیڈوپاورپراجیکٹ پر55آرب روپے لاگت آئیگی جس کے لئے فنڈنگ کابنوبست ایف ڈبلیواوخودکریگی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ پراجیکٹ صوبائی اے ڈی پی کاحصہ نہیں لہذااس کی منتقلی کاسوال پید انہیں ہوتا۔جبکہ منتقلی کی باتین صرف افواہ ہیں جس پرکان نہ دھراجائے ۔انہوں نے کہاکہ چترال مستوج شندورروڈکے لئے این ایچ اے کی طرف سے پی سی ون تیارکرلیاگیاہے جس کے مطابق مذکورہ روڈپر18ارب 64کروڑروپے لاگت آئیگی ۔اورچترال شندورروڈ کاسروے گزشتہ سال شروع کردیاگیاتھاجواس سال جون کے مہنے میں مکمل ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ پی سی ون کومتعلقہ اداروں سے منظورکروانے کے بعدٹینڈرکے مراحل سے گزارجائیگا