وزیر اعلیٰ ولد ملنگ نے اپنے بیٹے حضرت الدین اور بھائی اسرار اور دوسروں کی مدد سے ان کے گھر کو اس وقت آگ لگادی/پیرمحمدامین
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) شیشی کوہ دروش کی رہائشی پیر محمد امین نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی پولیس افیسر سے شیشی کوہ کی رہائشی وزیر اعلیٰ ا ور ان کے بیٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جوکہ اس سال مئی میں ان کے گھر کو مبینہ طور پر نذر آتش کردیا تھا۔ بدھ کے روز یہاں جاری شدہ ایک اخباری بیان میں بیلہ شیشی کوہ کی رہائشی پیر محمد امین نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین وزیر اعلیٰ ولد ملنگ نے اپنے بیٹے حضرت الدین اور بھائی اسرار اور دوسروں کی مدد سے ان کے گھر کو اس وقت آگ لگادی جب وہ اپنے بھائی کی اہلیہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا مخالفین کے ساتھ گاؤں میں واقع ایک قطعہ گھاس پر تنازعہ چلاآرہا تھا جوکہ ان کا پدری جائداد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال سے واپسی پر مخالفین کے خلاف پولیس پوسٹ شیشی کوہ میں درخواست دی گئی توابھی تک تین ماہ گزرنے کے باجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور مقامی پولیس اہلکار الٹا ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس نے تمام پولیس افیسروں سے شنوائی کی اپیل کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی پولیس افیسر سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔