نئی یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا سوشہ دراصل یونیورسٹی آف چترال کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ
چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان و انسانی حقوق کے علمبردار نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا کیمپس قائم کرنے کی کوشش دراصل نئے قائم شدہ یونیورسٹی آف چترال کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر کیمپسیز کا قیام مسائل کے حل ہوتے تو چترال میں بے نظیر اور عبدالولی خان کیمپسز موجودتھے اُن کو ملاکر یونیورسٹی آف چترال قائم نہ کیجاتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام اور خصوصاً چترالی نوجوانوں کے پُرزور مطالبے پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف چترال کی منظوری دی ہے اور یونیورسٹی نے عملاًکام شروع کیا ہے اس مرحلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر نئے قائم شدہ یونیورسٹی کو کامیاب بنانے کی کوشیش کرنی چاہیئے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال کی آبادی محدود ہے۔نت نئے کیمپسیز کے یلغار سے کوالٹی تعلیم میسر نہیں آئیگی۔