تازہ ترین
چترال میں 2018 ء کے الیکشن میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: مولانا عبدالاکبر چترالی
لاہور (نیوز ڈیسک)سابق ایم این اے چترال و صدر اتحاد العلماء پاکستان مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ چترال میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے میں تیار ہوں اور اتحاد کے حوالے سے میں نے بھر پور کوشش کی ہے انہوں نے ہمارے نمائدے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کم از کم چترال کی سطح پر اتحاد انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں کئی تجاوئز پیش کئے گئے ہیں جن میں سے کسی ایک پر انشاء اللہ اتفاق رائے ہو جائے گا ہمیں اقتدار کی بجائے اتحاد کی کوششوں کو اگے لے کر جانا ہوگا۔یاد رہے کہ چترال کی سیٹ کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے مولانا عبدالاکبر چترالی کو ایم این اے کی سیٹ کے لئے نامزد کیا گیا ہے مولانا کا مزیدکہنا تھا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور انشا ء اللہ ہم ایسے عناصر کا مقا بلہ کریں گے اور دینی جماعتوں کو ایک پیج پر متحد کریں گے اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام سے بھی بات چیت ہوئی ہے البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں ان کو بھی دور کیا جائے گا اور چترال کی عوام کو نیک صاؒلح اور کرپشن سے پاک آئین پاکستان کے دفعہ 62/63 پر پورا اترنے والی قیادت فراہم کریں گے جو دینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کریں اور چترال پورے پاکستان کے لئے مثال ہوگا