Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اس سال ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں میٹرنٹی وارڈ کی تعمیر اور اس کی جملہ ضروریات کو پورا کرلیا جائے گا/ مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن افیسر سجاد احمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ضلع ناظم چترال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی سے عوام کو پشاور اور دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں جانے کی زخمت سے بچنے میں آسانی ہوگی اور موجودہ ضلعی حکومت اس بارے میں ہر دم کوشان ہے اور اس سلسلے میں وش انٹرنیشنل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جوکہ پاترپ کی مالی معاونت سے اس ہسپتال میں پہلے ہی جدید خطوط پر برن یونٹ تعمیر مکمل کی ہے۔ پیر کے روز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں اس وقت سی۔ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی سہولیات پر مشتمل ڈایگناسٹک سنٹر، جدید خطوط پر استوار اپریشن تھیٹر اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے۔ اس موقع پر موجود وش انٹرنیشنل کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن افیسر سجاد احمد اور کوارڈینیٹر ناصر خان یوسفزئی نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ضروریات کو اگلے سال کے پروگرام میں شامل کرلئے جائیں گے جبکہ اس سال میٹرنٹی وارڈ کی تعمیر اور اس کی جملہ ضروریات کو پورا کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توکل خان ، ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین اور ڈاکٹر انور الدین نے ہسپتال کی ضروریات پر روشنی ڈالی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں کیجولٹی وارڈ میں توسیع اور سہولیات میں اضافے پر زور دیا۔ چترال ٹو سے ضلع کونسل کے رکن ریاض احمد دیوان بیگی اور ویلج ناظم سجاد احمد خان بھی موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button