پاکستانی خواتین کیلئےبڑی خوشخبری،انتخابی اصلاحات کمیٹی نےناقابل یقین اعلان کردی
اسلام آباد / نئی انتخابی اصلاحات کے بعد قومی اسمبلی کی 272 عمومی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کو 13.6 ٹکٹ لازمی طور پر خواتین کو دینے ہونگے۔ دنیا نیوز کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں عمومی نشستوں کی تعداد 272 ہے جس پر سیاسی جماعتوں کو 13 سے زائد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنا پڑیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں میںبلوچستان کی 51 نشستوں پر دو سے زائد، خیبر پختونخوا کی 99 نشستوں پر 5 سے زائد، پنجاب کی 297 جنرل نشستوں پر 14 سے زائد اور سندھ کی 130 نشستوں پر 6 سے زائد ٹکٹ خواتین کو دینا لازم ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت خواتین آبادی کا 52 فیصد ہیں اور اس اقدام سے قانون ساز اداروں میں ان کی تعداد میں بہتری کی توقع ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں براہ راست نشستوں پر منتخب ہو کر آنیوالی خواتین کی تعداد 9 ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کی 4 اور پیپلزپارٹی کی 5 خواتین شامل ہیں۔