تازہ ترین
چترال جغور کےمحمد عزیز بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، سپردِ خاک

چترال /چترال کی معروف شخصیت محمد عزیز بیگ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ رات انتقال کرگئے
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 4 مارچ بروز بدھ بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں جغور کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کے سوگواران میں بھائی منظور احمد، ظہور احمد، اور چچا زاد بھائی اختر حسین چغتائی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے چار بیٹے—ارشاد عزیز، الطاف عزیز، مولانا فرید عزیز، ارسلان عزیز—اور ایک نواسہ سہیل احمد بیگ چھوڑے ہیں۔ (واضح رہے کہ محمد نادر بیگ مرحوم بھی ان کے بھائی تھے)



