Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پيڈو پيسکو سے بجلی خريد کر ريشن بجلی گهر کے تقريبا 21ہزار صارفين کو بجلی فراہم کرنے کا پابندہے /ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال ( نمائنده   ) مستوج سے ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی ميں اسٹينڈنگ کميٹی برائے پاور اينڈ انرجی کے ممبر سيد سردار حسين نے کہا ہے کہ انهوں نے پيڈوکے اعلٰی حکام سے سب ڈويژن مستوج کو بجلی دينے کے سلسلے ميں چترال ميں ايک ميٹنگ کی ۔جو قومی اسمبلی کی اسٹينڈنگ کميٹی برائے واٹر اينڈ پاور کے کوغذی ميں منعقد ه اجلاس کے بعد ايم پی اے سے ملاقات کی ہے۔۔ ايم پی اے سردارحسین شاہ نے بتايا کہ انهوں نے پيڈو کے ذمہ داروں کی موجودگی ميں پشاور ميں موجود پاور اينڈ انرجی و پيڈ و کے ديگر حکام سے ڻيلی فونک گفتگو کيا ۔جس پر پيڈو کے اعلٰیحکام نے انهيں ايک ہفتے کے اندر پيسکو کے ساته سب ڈويژن مستوج کو بجلی دينے کيلئے معاہده طے کرنے کی يقين دہانی کی۔ ايم پی اے نے بتايا کہ سب ڈويژن مستوج کو بجلی دينے کی ذمہ دار ی پيڈو کی ہے ۔ لہذا پيڈو پيسکو سے بجلی خريد کر ريشن بجلی گهر کے تقريبا 21ہزار صارفين کو بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے ۔جبکہ انهوں نے اس سلسلے ميں صوبائی اسمبلی ميں بهی ايک قرار دا د جمع کيا تها جس کو ہاوس نے متفقہ طور پر پاس کياہے۔ ايم پی اے نے بتايا کہ پيڈو کے اعلٰی حکام نے انهيں يقين دہانی کی ہے کہ وه ايک ہفتے کے اندر پيسکو کے ساته اس سلسلے ميں معاہده طے کريں گے۔

Related Articles

Back to top button