تازہ ترین
چترال کے جنگلات سے چلغوزے کے تخم اتارنے پر پابندی لگادی گئی؛ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی
چترال(چ،پ)صوبائی محکمہ جنگلات نے چترال کے جنگلات سے چلغوزے کی تخم اتارنے ، جمع کرنے اور ان کے نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخوا نے چلغوزے کی جنگلات سے چلغوزے کی تخم جمع کرنے ، اسکی خریدوفروخت اور نقل و حمل پر پابندی عائد کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں چلغوزے کے جنگلات میں قدرتی اضافے کو یقینی بنانا ہے کیونکہ چلغوزہ ایک نہایت ہی اہم پودہ ہے اور اس کے تخم میں قدرتی طور پر دوبارہ نشو نما ء پانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس سے چلغوزے کی جنگلات میں اضافہ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں مقامی کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چلغوزے کی جنگلات میں اضافے کی غرض سے اٹھائے گئے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔