Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اکتوبر کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے جسکی دعوت انہیں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے دی ہے

چترال(چ،پ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اکتوبر میں دورہ چترال موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اکتوبر کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے جسکی دعوت انہیں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے دی ہے۔ اپنے دورہ چترال کے موقع پر وزیر اعظم چترال میں کئی ایک منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے حوالے جتنے بھی منصوبے وفاقی اے ڈی پی میں شامل کئے گئے ہیں انہیں ہر حال میں مکمل کیا جائیگا اور مزید بڑے منصوبے شروع کئے جائینگے۔چترال کے دورے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں چترال کے دورے کی دعوت دی۔اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے وزارت مواصلات میں ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کیں جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے لئے منظور شدہ بڑے منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے متوقع دورے کے انتظامات کے حوالے سے چار وفاقی وزراء جلد ہی چترال کا دورہ کرینگے۔ممکنہ طور پر چترال کا دورہ کرنے والے چار وفاقی ورزاء میں وزیر مواصلات،وزیر صحت طاہرہ افضل تارڑ،پانی و بجلی کے وزیر سید جاویدعلی شاہ اور تیل اور گیس کے وزیر جام کمال شامل ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات کے ساتھ میٹنگ میں وزیر موصوف نے چترال گرم چشمہ،بونی مستوج،تورکہو روڈ،کلکٹک،دروش چترال روڈ پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ چترال بمبوریت روڈ کو ایکنک کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے ان سڑکوں پر ضابطے کی کاروائی کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا اور جلد ہی ان پر عملاً کام شروع کیا جائیگا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر پلاننگ اگلے ہفتے کے دوران چترال کادورہ کرکے تریچ سے اویر تک ٹرک ایبل روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینگے اور اس سلسلے میں کاروائیوں کا آگے بڑھایا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button