312

دروش میں شمولیتی تقریب،جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے درجنوں افراد جے یوآئی میں شامل

چترال(ڈیلی چترال نیوز)جمعیت علماء اسلام چترال کے زیراہتمام دروش میں ایک شمولیتی تقریب ہوئی جس میں جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکن جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر ضلعی نائب ناظم وجنرل سیکرٹرری جمعیت علماء اسلام چترال مولاناعبدالشکور،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یوسی عشریت مولاناانعام الحق اوردیگرضلعی رہنماکثیرتعدادمیں موجودتھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام چترال مولاناعبدالشکورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیں جے یوآئی ایسی تمام شازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربننی رہے گی جس کیلئے بحیثیت مسلمان آپ کوہماراساتھ دیناہوگا،نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناہمارے جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام میں نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جماعت میں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں