Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کا راج؛عوام بے بس مگر متعلقہ حکام خاموش

دروش(نامہ نگار)دروش ٹاؤ ن اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لئے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اس ضمن میں بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی ہے۔آوارہ کتوں کے جھنڈ بازار میں بھی جگہ جگہ پھرتے ہیں جبکہ آس پاس کے علاقوں میں انکی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جبکہ کتوں کی اس بہتات نے لوگوں کے فصلوں کو نقصان پہنچا ئے ہیں۔ ان آوارہ کتوں میں بڑی تعداد مختلف بیماریوں سے متاثرہ ہے۔کتوں کی بھرمار کی وجہ سے راہگیروں بشمول سکول اور مدرسہ جانے والے بچوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ یہ کتے راہگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اس مسئلے میں متعلقہ اداروں کی خاموشی کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت اور لاپرواہی قراردے رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور فوری اقدامات کی ہدایت کریں۔

Related Articles

Back to top button