تازہ ترین
وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ ایک ایکسپریس وے چکدرہ، دیرزیریں سے ضلع سوات میں خوازہ خیلہ تک جبکہ دوسری خوازہ خیلہ اور ضلع شانگلہ میں بسماں کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیرکے مطابق ایکسپریس ویز منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے جبکہ اس مقصد کے لئے رواں بجٹ میں 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں