Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دستکاری سنٹروں کوفعال بنایاجائے ؍ڈسٹرکٹ آفیسر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر،سپشیل ایجوکیشن اینڈوومن امپاورمنٹ چترال قاضی سعیدالحسن نے کہاہے کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائیگا۔بلکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روزاپن دفتردستکاری مراکزچترال کے ووکیشنل ٹیچروں کے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی ۔انہوں کہاکہ مستحق اورغیرمراعات یافتہ طبقے کوہنرسکھانااوراُن کوخودکفیل بنانامحکمہ سوشل ویلفیئرکی ذمہ داری ہے جوکہ عین عبادت ہے ۔انہوں نے ووکیشنل ٹیچروں کوتاکیدکی کہ وہ سنٹروں کوفعال بنانے اورزیادہ سے زیادہ خواتین کوہنرمندبنانے میں اپناکرداراداکریں اورغیرمراعات یافتہ طبقے کے لوگوں کومعاشرے کافعال شہری بنائیں ۔اس موقع پر اجلاس کوبتایاگیاکہ اس وقت ووکیشنل سنٹروں میں 240سے زائد طالبات ہنرسیکھ رہی ہیں ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئرچترال نے سنٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے

Related Articles

Back to top button