تازہ ترین
ایم پی اے سردارحسین کی کوششوں سے اپرچترال میں ریچ کے مقام پراسٹیل پل اورڈی ایف سی کی اضافی پوسٹ کی منظوری
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں جمعرات کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں چترال میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں غوروحوض کیا گیا جس میں بونی شاگرام روڈ شامل اور ریچ کے مقام پر اسٹیل پل شامل تھا ۔ مقامی میڈیا کے ساتھ ٹیلی فونی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپر چترال میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نگرا نی کا عمل تیز کرنے کے لئے ڈی ایف سی کی اضافی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بونی شاگرام روڈ کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز کی بروقت حاصل کی جائے ۔ اجلاس میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین اور سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم بھی موجود تھے۔