Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بانگ اورمیراگرام نمبر1کی ڈسپنسریاں عنقریب افتتاح کرکے باقاعدہ طورپرچلایاجائے گا؍ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیاں میں کہاہے کہ بانگ اورمیراگرام نمبر1کی ڈسپنسریاں عنقریب افتتاح کرکے باقاعدہ طورپرچلایاجائے گا اور زمین مالکان کومعاہدے کے تحت ملازمت اورزمین کی قیمت دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی پسماندگی اورعوامی مشکلات کومددنظررکھتے ہوئے عملے کی تقرری فوری طور پر عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ریشن بجلی گھرکے 21ہزار صارفین کوبجلی دینے میں مکمل طورناکام ہوچکی ہے جوکہ 2015ء میں سیلاب برد ہوچکی تھی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے پرزورمطا لبہ کیا کہ گولین گول پاروہاوس سے ریشن بجلی گھرکے 21ہزارصارفین کوبجلی دیاجائے جوکہ گزشتہ تین سالوں سے اندھیرے میں زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

Back to top button