271

وزارت داخلہ نے چترال،ارسون،ٹرپمانا دیر اور گورگانا خیبر ایجنسی میں 3 ایکس ونگ کی رہائش کی تعمیر کے لیے 1066.794 ملین مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا

اسلام آباد (نیوزبائی نوائے وقت) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 37.7ارب روپے کے 15 منصوبے منظور کر لیے گئے ، جن میں 12.3 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی حتمی منظوری جبکہ 25 ارب کی لاگت کے 2 اہم منصوبے ایکنک کی منظوری کے لئے بھجوا دئیے
گئے۔ اجلاس میں 15750 ملین روپے کا کانسپٹ پیپربھی منظور کیا گیا، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے شعبے میں ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن نے 5856.650 ملین مالیت کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجئینرنگ ورکس کی توسیع کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے کو 36 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا ۔اس منصوبے کے تحت پانی کے اندر ہی جدید ٹیکنالوجی جانچ کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔۔ وزارت ریلوے کی جانب سے 1720.578 ملین کی مالیت کے لودھراں سے لے کر شادرہ تک ریلوے ٹریک کی تجدید کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ نظر ثانی منصوبے کے تحت چھوٹے ہٹس کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور جدید سگنلز لائنز کی تنصیب کے لیے ٹریک کو فٹ بنانا ہے پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی نے 19495.00 ملین مالیت کا صوبائی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں حتمی منظوری کے لئے ایکنیک کو بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہو گا۔۔ وزارت ریلوے کی جانب سے 1720.578 ملین کی مالیت کے لودھراں سے لے کر شادرہ تک ریلوے ٹریک کی تجدید کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ نظر ثانی منصوبے کے تحت چھوٹے ہٹس کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور جدید سگنلز لائنز کی تنصیب کے لیے ٹریک کو فٹ بنانا ہے پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی نے 19495.00 ملین مالیت کا صوبائی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں حتمی منظوری کے لئے ایکنیک کو بھیج دیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ کے موجودہ ہائی وے نیٹ ورک کے 214.20 کلو میٹر سڑک کی بحالی اور 7.3 میٹر اور 6.1 میٹر کی چوڑائی بھی شامل ہے ، اس منصوبے کے تحت پلوں ، نکاسیوں ، آلودگی اور عصری کاموں کی تعمیر بھی شامل ہے ،ہائر ایجوکیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 5257.165 ملین کے 4 منصوبے پیش کیے گئے جس میں 564.260 ملین کی مالیت کا کرک میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں تعلیمی بلاک کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ اس کا ساتھ ساتھ 893.944 ملین کا سوات یونیورسٹی منگورہ میں خواتین کے لئے کیمپس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں واقع غازی یونیورسٹی میں تعلیمی سہولیات کی ترقی و بہتری کے لئے 1595.638 ملین کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔ سی ڈی پی میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاسنگ کے 3546.051 ملین کے 4 منصوبے پیش کے گئے۔ وزارت داخلہ نے خیبر پختونخواہ میں چترال ، ارسون ، ٹرپمانا دیر اور گورگانا خیبر ایجنسی میں 3 ایکس ونگ کی رہائش کی تعمیر کے لیے 1066.794 ملین مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخوہ کے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو بہتر رہائش فراہم کرنے میں مدد ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں